کاہنہ میں ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا

 ایدھی رضاکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیا
لاہور(کرائم رپورٹر)کاہنہ کے علاقے اہلو روڈ قبرستان کے قریب ایک شخص کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا پولیس اور فرانزک ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے متوفی کی شناخت ریاض، 32 سالہ کے طور پر ہوئی ہے۔ واقعہ کے مقام سے قتل کرنے والا آلہ بھی برآمد کیا گیالاش کو ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ایمبولینس کے ذریعے مردہ خانے منتقل کر دیاپولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات جاری ہیں اور قتل کے محرکات جاننے کے لیے گواہوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔