دو ماہ قبل شاہ نواز نے اظہر اور مظہر کو خربوزے چوری کرتے پکڑا تھا
لاہور(کرائم رپورٹر) ہڈیارہ کے علاقے میں تیز دھار آلے سے شہری کے قتل کے واقعے میں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق اطلاع ملتے ہی ایس پی کینٹ اختر نواز نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ ایس ایچ او ہڈیارہ نے پولیس ٹیم کے ساتھ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اظہر سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ مقتول شاہ نواز کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی، جبکہ پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کر لیے۔ایس پی کینٹ کے مطابق دو ماہ قبل مقتول نے اپنے کھیتوں سے ملزمان اظہر اور مظہر کو خربوزے چوری کرتے ہوئے پکڑا تھا، جس کی رنجش پر ملزمان نے شاہ نواز کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کر دیا۔پولیس نے مقتول کے ماموں بشارت علی کی مدعیت میں نامزد ملزمان اظہر، مظہر اور چار نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ فرار دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز کا کہنا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹاجایگا،