ملک بھر میں سردی بڑھنے لگی، لاہور اور کراچی میں آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔

ملک بھر میں سردی بڑھنے لگی، لاہور اور کراچی میں آلودگی خطرناک حد تک پہنچ گئی۔

پاکستان میں موسم کی صورتحال
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابر آلود مطلع کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

اسلام آباد:
موسم سرد اور جزوی ابر آلود۔ہلکی سردی برقرار۔
لاہور:
خشک سردی سے بیماریاں بڑھنے لگیں۔درجہ حرارت: 9°C (کم از کم) سے 20°C (زیادہ سے زیادہ) تک۔فضائی آلودگی کی مجموعی شرح: 250 اے کیو آئی۔عسکری ٹین: 768 اے کیو آئی۔
جوہر ٹاؤن: 618 اے کیو آئی۔
ڈی ایچ اے فیز 8: 488 اے کیو آئی۔
شملہ پہاڑی: 336 اے کیو آئی۔
شہریوں کو ماسک پہننے اور احتیاطی تدابیر کی ہدایت۔
کراچی:
موسم سرد اور خشک، صبح ہلکی دھند۔درجہ حرارت: 16°C (موجودہ) سے 27-28°C (زیادہ سے زیادہ)۔فضائی آلودگی: 181 اے کیو آئی (مضر صحت)، دنیا کے آلودہ شہروں میں ساتواں نمبر۔گلشن اقبال: 182 اے کیو آئی۔
پنجاب:
مری اور گلیات میں جزوی ابر آلود موسم۔ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، اور بہاولنگر میں صبح ہلکی دھند کی توقع۔
سندھ:
موسم سرد اور خشک۔سکھر، شکارپور، کشمور اور خیرپور میں صبح ہلکی دھند۔
بلوچستان:
پہاڑی علاقوں میں شدید سردی اور جزوی ابر آلود موسم۔بیشتر اضلاع میں سرد اور خشک موسم۔
خیبرپختونخوا:
چترال، دیر، سوات، اور کرم میں ہلکی بارش اور برفباری کا امکان۔دیگر اضلاع میں سرد اور خشک موسم۔
کشمیر اور گلگت بلتستان:
موسم شدید سرد اور جزوی ابر آلود۔پہاڑوں پر ہلکی برفباری کی پیشگوئی۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور موسمی حالات کے مطابق لباس پہننے کی ہدایت دی ہے۔