آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف کی ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات
راولپنڈی(آئی این پی )آذربائیجان کی بحریہ کے کمانڈر ریئر ایڈمرل شاہین محمدوف نے نیول ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آذر کمانڈر نے نیول ہیڈکوارٹرز میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سے ملاقات کی، ملاقات میں علاقائی بحری سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پاکستان نیوی کے چاق و چوبند دستے نے معزز مہمان کو گارڈ آف آنر پیش کیا،آذربائیجان نیوی کے کمانڈر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ ملاقات میں پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان بحری تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیا