پشاور(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان پر نشہ کرنے کا الزام لگانے پر چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی حفیظ الرحمان کو لیگل نوٹس بھیج دیا گیا۔لیگل نوٹس صدر تحصیل بار لاہور ضلع صوابی کے صدر تنویر شہزاد نے بھیجا جس میں چیئرمین پی ٹی اے سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ نوٹس میں مطالبہ کیا گیا کہ حفیظ الرحمان 15دن میں میڈیا پر معافی مانگیں، 15دن میں جواب نہیں دیا گیا تو 10کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔