دوبارہ مشاورت جاری ہے‘ تحریک انصاف کی تمام قیادت مکمل طور پر متحد ہے: میڈیا سے گفتگو
پشاور(آئی این پی ) پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے بھارت کی جنگ کی وجہ سے تحریک انصاف نے احتجاجی تحریک شروع نہیں کی ہے تاہم احتجاجی تحریک پر دوبارہ سے مشاورت جاری ہے۔ انہوں نے اختلافات کی خبریں بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی تمام قیادت مکمل طور پر متحد ہے۔پشاور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ بھارت کے خلاف تحریک انصاف کے سفارتی ڈیلگیشن پر وزیراعظم شہاز شریف نے تحفظات کا اظہار کیا سفارت کاری کے لیے نہ بھیجے جانے پر انڈین میڈیا کو خبریں دینے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ مودی کو شادی کی تقریب میں بغیر ویزے کیسے بلایا گیا؟ نیز نواز شریف نے کبھی بھارت یا مودی کے خلاف کوئی بیان دیا ہے؟