تحریک عدم اعتماد لانی ہے سنجیدہ گفتگو ہوئی تھی : اسد قیصر، ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا: بیرسٹر گوہر،شوق پورا کرلیں : ایاز صادق

  اسد قیصر وزیر اعظم یاسپیکر کیخلاف عدم اعتماد پر تضاد  بیرسٹر گوہر

  ہم نے قومی یکجہتی کیلئے اپنی سرگرمیوں کو وقتی طور پر معطل کیا ہے ختم  نہیں : سابق سپیکر ،سیاسی جماعتوں کے پاس ا?ئینی طور پر یہ آپشن موجود ہوتا ہے: چیئرمین پی ٹی آئی ، تحریک انصاف کے بہت سے اراکین تحریک لانے والوں کا ساتھ نہیں دیں گے: سپیکر قومی اسمبلی

اسلام اباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر اعظم یاسپیکر کیخلاف عدم اعتماد  کے معاملے پر پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنمائوں کے بیانات میں  تضاد سامنے آگیا ہے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ  سپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی   ابھی بھارت سے کشیدگی کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ہم نے ایک مکمل جامع پلان بنایا تھا، ہم نے آل پارٹیز کانفرنس سمیت اسمبلی کے باہر اپنی اسمبلی لگانے کا پلان بنایا، عدم اعتماد کے معاملے پر بھی ہماری سنجیدہ گفتگو ہوئی۔  سپیکر قومی اسمبلی اور وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے کے بعد لائیں گے۔ ہمارے پہلے ایونٹ میں جب ہم لاہور جارہے تھے بھارت نے اسی دوران حملہ کیا۔ کشیدہ صورتحال میں اگر تحریک عدم اعتماد لاتے تو ہماری حب الوطنی پر شکوک ہوتے، ہم اگر یہ کرتے تو پاکستان دشمنی کی بات ا?جاتی، نہیں چاہتے کہ ذاتی مقاصد کو ایسے موقع پر ہائی لائٹ کریں۔رہنما پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ ہم نے لاہور، کراچی اور بلوچستان کے جلسوں کو منسوخ کیا، ملک بھر میں ہم نے الائنس کی جانب سے احتجاج کے کال دی۔انہوں نے کہا کہ ہم نے قومی یکجہتی کیلئے اپنی سرگرمیوں کو وقتی طور پر معطل کیا ہے ختم نہیں اور اس وقت بھارت کے خلاف جنگی کشیدگی کے معاملات واضح نہیں ہیں۔: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے کہا ہیکہ پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتماد لانیکا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تحریک عدم اعتمادکے حوالے سے کوئی میٹنگ نہیں کی۔  فی الحال کسی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی ارادہ نہیں اور نہ ہی اس حوالے سے بانی پی