بانی پی ٹی آئی کو سزا دے کر یہ حکم صادر کیا گیا ہے کہ جو شخص ابو کی بات نہیں مانے گا اس کو سزا ہوگی،میڈیاسے گفتگو
اسلام آباد (آ ئی این پی) پی ٹی آئی رہنما سابق سپیکر اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان کو سزا دے کر یہ حکم صادر کیا گیا ہے کہ جو شخص ابو کی بات نہیں مانے گا اس کو سزا ہوگی‘ عمران خان کبھی بھی سر کو نہیں جھکائے گا‘ عمران خان کی سزا کے خلاف ملک پر احتجاجی تحریک چلائیں گے‘ وکلاء، تاجروں اور عوام سے رابطہ کریں گے۔وہ پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس ملک کا نظام ڈی ریل ہو چکا ہے۔حکمران اتحاد بے نقاب ہو چکا ہے۔ملک کے اندر اسٹیبلشمنٹ کی حکومت چل رہی ہے۔جانتے ہیں جو مذاکرات ہو رہے ہیں اس کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کے پاس طاقت ہے وہ ہی مذاکرات کریں گے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔