خضدار(آئی این پی ) بلوچستان کے ضلع خضدار میں پیش آنے والے افسوسناک اور اندوہناک دہشت گرد حملے میں شہید طالبات کی تعداد چار ہوگئی ۔گزشتہ روز خضدار میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں نے ایک اسکول بس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ابتدائی طور پر بچوں سمیت پانچ افراد کے شہید ہونے کی اطلاع تھی، اب یہ تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔