اسلام آباد(خصوصی رپورٹ) اسلام آبادجوڈیشل کمپلیکس کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کا مقدمہ تھانہ کاو نٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) میں درج کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق مقدمہ سرکار کی مدعیت میں نمبر 10/25 کے تحت انسداد دہشتگردی ایکٹ کے مختلف سیکشنز میں درج کیا گیا، مقدمے میں قتل، اقدامِ قتل اور دیگر سنگین نوعیت کی دفعات شامل کی گئی ہیں