پشاور، ارمڑ دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج

 پشاور(آئی این پی)پشاور کے علاقے ارمڑ میں دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔مقدمہ تھانہ ارمڑ کے ایس ایچ او کی مدعیت میں نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف درج کیا گیا ہے۔قبل ازیں پولیس کی جانب سے دہشتگردانہ واقعہ کے مقدمہ کے اندراج کیلئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کیا گیا تھا، مراسلے میں نامعلوم شدت پسندوں کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔