موٹرویز پر نگرانی کیلئے بائیک سروس پائلٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ

موٹروے پر بیک وقت 30سے35موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہیے‘پولیس اپنے وسائل استعمال کرے
جس علاقے میں باڑ چوری ہوگی وہاں کا این ایچ اے افسر اور موٹروے پولیس ذمہ دار ہوگی:وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
اسلام آباد (آئی این پی)وفاقی وزیر مواصلات کی ہدایت پر موٹرویز پر سکیورٹی و سرویلنس کیلئے موٹر بائیک سروس پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا کہ موٹروے پر بیک وقت 30سے35موٹر بائیکس کو مختلف سیکٹرز میں پٹرولنگ کرتے رہنا چاہیے،  پہلے مرحلے میں موٹروے پولیس اپنے وسائل سے بائیک سروس شروع کرے،مزید اضافہ کریں گے، این ایچ اے، موٹروے پولیس، ایف ڈبلیو او اور ضلعی پولیس مشترکہ اقدامات یقینی بنائے۔ شہریوں کی حفاظت کیلئے موٹروے پولیس کو زیادہ سے زیادہ ذمہ داری لینا ہوگی،  ایسا میکنزم اختیار کریں کہ موٹروے پر سفر کو زیادہ سے زیادہ محفوظ بنایا جا سکے، موٹروے پر جہاں جرائم اور باڑ چوری کے واقعات زیادہ ہیں ان کی نشاندہی کریں،  جس علاقے میں باڑ چوری ہوگی وہاں کا این ایچ اے آفیسر اور موٹروے پولیس ذمہ دار ہوگی۔عبدالعلیم خان  جن ایریاز میں حفاظتی باڑ ٹوٹ یا چوری ہو گئی ہے وہاں نئی کا بندوبست کیا جائے