پیٹرول پرلیوی میں1 روپے60پیسے لیٹر اضافہ

 اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے ساٹھ پیسے فی لیٹرکا اضافہ کردیا،لیوی بڑھاکراناسی روپے باسٹھ پیسے فی لیٹرکردی گئی،اطلاق 16 نومبر سے کیا گیا ہے-دستاویزکے مطابق حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں ایک روپے 60 پیسے فی لیٹرکمی کی ہے جس کے بعدہائی سپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی کم کرکے 75 روپے41 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جو اس سے قبل 77 روپے ایک پیسے فی لیٹر تھی۔