سوئی سدرن سے صنعتوں پر عائد کیپٹو ٹیرف کے خلاف دائر درخواستیں منظور

کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے صنعتوں پر عائد کیے گئے کیپٹو ٹیرف کے خلاف دائر درخواستیں منظور کرتے ہوئے کیپٹو ٹیرف کے اطلاق کو غیر آئینی قرار دے دیا ہے۔سماعت کے دوران سندھ ہائیکورٹ نے حکم دیا کہ کیپٹو ٹیرف کی مد میں اب تک صنعتوں سے وصول کی گئی رقوم کو آئندہ آنے والے گیس بلوں میں ایڈجسٹ کیا جائے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا کہ صنعتوں پر کیپٹو ٹیرف کا نفاذ آئین اور قانون کے منافی ہے