اسلام آباد(آئی این پی ) انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کی قیادت اور حامی وکلاء کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کیسز میں ملزمان کی عبوری ضمانت میں توسیع کر دی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی، پی ٹی آئی کے لطیف کھوسہ، شبلی فراز، سلمان اکرم راجا اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 5مئی تک توسیع کر دی، ملزمان کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں 2مقدمات درج ہیں۔