اسلام آباد (آئی این پی )پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز ،شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے کا صحافی کا سوال گول کر گئے۔اسلام آباد میں صحافی نے سوال کیا کہ شیر افضل مروت کو پارٹی سے نکالنے پر بہت شور شرابا ہو رہا ہے؟۔جس پر شبلی فراز نے کہا کہ کوئی اہم سوال کریں، جو ملک میں ہو رہا ہے، دہشت گردی بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اڈیالہ جیل کے باہر کیمپ کا فیصلہ پارٹی کرے گی، میں نہیں۔