جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا: نریندر مودی

    نئی دہلی(یواین پی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے  جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔ راجستھان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا  پاکستان ایک بات بھول گیا  اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے لیکن مودی کا خون گرم ہے اب تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، ، پاکستان کو ہر دہشت گرد حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی