بنگلادیش کے کرکٹرز مستفیض الرحمٰن، ناہید رانا، شرف الاسلام اور پرویز حسین ڈھاکا سے لاہور کے لیے روانہ ہو گئے ہیں تاکہ PSL سیزن 11 میں حصہ لیں۔
حیدرآباد کنگز کے غیر ملکی پلیئرز بھی پاکستان پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، جن میں کپتان مارنوس لبوشین لاہور پہنچ چکے ہیں، جبکہ سری لنکا کے کوسال پریرا اور آسٹریلیا کے رائلی میرڈیتھ بھی پاکستان پہنچ گئے ہیں۔آسٹریلیا کے گلین میکسویل ٹیم کے آخری پانچ میچوں میں شامل ہوں گے، اور جسٹن کیمپ راولپنڈی میں ٹیم کے ساتھ موجود ہیں۔اسلام آباد یونائیٹڈ کے اسکواڈ میں شامل نیوزی لینڈ کا کوچنگ اسٹاف، مارک چیپ مین اور ڈیون کونووے بھی پاکستان پہنچ چکے ہیں۔