پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کا دوسرا مرحلہ 8 اپریل بروز بدھ سے کراچی میں شروع ہوگا۔ لیگ کے 22 میچز میں شرکت کے لیے ٹیموں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
ٹیموں کی آمد:
2 اپریل: حیدرآباد کنگزمین، پشاور زلمی
4 اپریل: لاہور قلندرز، کراچی کنگز
6 اپریل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائیٹڈ
7 اپریل: راولپنڈی اور ملتان سلطانز
ٹریننگ سیشنز:
نیشنل اسٹیڈیم کے حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر گراؤنڈ میں مشقیں جاری ہیں۔ حیدرآباد کنگزمین نے گیلی فیلڈ پر محتاط تربیت کا آغاز کیا۔
4 اپریل: پشاور زلمی
5 اپریل: حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی صبح، کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوپہر
6 اپریل: کراچی کنگز اور لاہور قلندرز دوپہر
7 اپریل: حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی رات
8 اپریل: لاہور قلندرز، اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز صبح
میچ شیڈول:
8 اپریل کو شام 7 بجے لیگ کے 15ویں میچ میں حیدرآباد کنگزمین اور پشاور زلمی آمنے سامنے ہوں گے۔