ملک بھر میں عیدالفطر کے تیسرے روز شہری سیر و تفریح، دعوتوں اور میل ملاقاتوں میں مصروف ہیں، اور تفریحی مقامات پر گہما گہمی عروج پر ہے۔
بچے عیدی سمیٹنے اور موج مستی کے منصوبے بنا کر خوشیاں منا رہے ہیں، کوئی پارکس میں جھولوں سے لطف اندوز ہو رہا ہے تو کوئی چڑیا گھروں کا رخ کر رہا ہے۔کئی خاندان پکنک سپاٹس پر خوشگوار لمحات گزار رہے ہیں، جبکہ ریسٹورنٹس میں بڑی تعداد میں لوگ لذیذ کھانوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔کھانوں میں کڑاہی، سجی، باربی کیو، آئس کریم اور دیگر میٹھے پکوان خاص توجہ کا مرکز ہیں۔خواتین، بچے اور بزرگ سب عید کی خوشیوں میں شریک ہیں اور بھرپور انداز میں عید مناتے ہوئے خاندان اور رشتہ داروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔