جوہر ٹاؤن میں قصائی رشتہ داروں کے جھگڑے کے دوران نوجوان قتل

جوہر ٹاؤن میں قصائی رشتہ داروں کے جھگڑے کے دوران نوجوان قتل

جوہر ٹاؤن میں قصائی رشتہ داروں کے مابین جھگڑا خونریز ہوگیا، 35 سالہ شبیر حسین کو ٹوکے کے وار سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتول شبیر حسین کو اس کے رشتہ دار اویس اور عدیل نے گھر میں بغیر اجازت داخل ہونے پر جھگڑے کے دوران ٹوکے کے وار کر کے قتل کیا۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے منتقل کر دیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی کارروائی مکمل نہ ہونے کے باعث پوسٹمارٹم تاحال نہیں ہو سکا۔ورثا نے پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔