یوم پاکستان آزادی کی جدوجہد اور قائداعظم کے افکار کی یاد دلاتا ہے:مریم نواز شریف

یوم پاکستان آزادی کی جدوجہد اور قائداعظم کے افکار کی یاد دلاتا ہے:مریم نواز شریف

یوم پاکستان کے موقع پر مریم نواز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کے قیام کی راہ ہموار ہوئی اور قرارداد پاکستان آزادی کی جدوجہد میں ایک سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوم پاکستان تحریک پاکستان کا نا قابل فراموش اور تاریخی آغاز تھا، اور ترقی کے لیے اتحاد، تنظیم، محنت اور دیانت ضروری ہیں۔مریم نواز شریف نے کہا کہ ہمارے آباؤ اجداد کی قربانیاں یہ متقاضی ہیں کہ ہم آزادی کے حقیقی مقاصد کی طرف پیش رفت کریں اور بین الاقوامی برادری میں باعزت مقام حاصل کرنے کےیوم پاکستان آزادی کی جدوجہد اور قائداعظم کے افکار کی یاد دلاتا ہے لیے قائداعظمؒ کے افکار پر عمل کرنا ناگزیر ہے۔
انہوں نے وعدہ کیا کہ پاکستان کو دنیا میں باوقار مقام دلانے کے لیے کوئی کسر نہیں اٹھا رکھی جائے گی اور یوم پاکستان پر وطن عزیز کو بانیان پاکستان کے تصورات کے مطابق ڈھالنے کے عزم کا اعادہ کیا۔