جاز، یوفون اور زونگ کو باضابطہ طور پر پاکستان بھر میں 5جی سروسز کے آغاز کی اجازت دے دی گئی ہے
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک(پی ٹی اے کی جانب سے سی ایم اوز کو این جی ایم ایس/5G لائسنس جاری: ملک بھر میں مرحلہ وار 5G سروسز کا آغاز ہوگیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کی جانب سے سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز) یعنی جاز، یوفون اور زونگ کو باضابطہ طور پر پاکستان بھر میں 5G سروسز کے آغاز کی اجازت دے دی گئی ہے۔ابتدائی مرحلے میں صارفین کو بہتر اور معیاری سہولت فراہم کرنے کے لیے تمام سی ایم اوز 5G سروسز کا اجرا مرحلہ وار کریں گے صارفین کی آگاہی اور بہتر سہولت کی فراہمی کے لیے تمام سی ایم اوز اپنی سرکاری ویب سائٹس پر ان علاقوں کی تازہ فہرست جاری کریں گے جہاں 5G سروس دستیاب ہوگی۔اس کے ساتھ ساتھ ان 5G موبائل فونز کی تفصیلات بھی فراہم کی جائیں گی جو پاکستان میں اس سروس کے ساتھ مطابقت رکھتے ہیں۔