سکاڈا سسٹم نافذ کردیا گیا پہلی مرتبہ شہر میں واسا کی 85 تنصیبات پر کیمرے نصب کر دئیے گئے
لاہور (خصوصی رپورٹ)بارشی اور سیوریج کے پانی کے نکاس کی مانیٹرنگ سی سی ٹی وی کیمروں سے کی جائے گی، واسا کی تنصیبات کو کیمروں کے ذریعے چوبیس گھنٹے آن لائن چیک کیا جائے گا، واسا نے پہلی مرتبہ شہر میں واسا کی 85 تنصیبات پر کیمرے فکس کر دیئے، سپروائزری کنٹرول اینڈ ڈیٹا ایکوزیشن نافذ کرنے والا واسا پہلا ادارہ بن گیا، شہر کے انڈر پاسز اور ملحقہ ڈرینج سٹیشنز کی بھی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی، واسا کے ڈسپوزل سٹیشن اور ٹیوب ویلز کو خود کار طریقے سے آن اور آف کیا جارہا ہے، سکاڈا سسٹم نافذ کرنے کے بعد واسا کے ٹیوب ویلز پر پمپ آپریٹرز کی ضرورت کو ختم کر دیا گیا، واسا نے پہلے فیز میں جوبلی ٹاو?ن ڈائریکٹوریٹ کو آٹو میٹڈ سسٹم پر منتقل کر دیا، جوبلی ٹاو?ن میں بیس ٹیوب ویلز اور دس ڈسپوزل سٹیشنز کو سکاڈا سسٹم پر منتقل کر دیا گیا، جوبلی ٹاو?ن کے تمام ڈسپوزل اور ٹیوب ویلز کو خود کار طریقے سے چلایا جارہا ہے، واسا گلبرگ سب ڈویڑن کے دس ٹیوب ویلز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب مکمل، گلبرگ سب ڈویڑن کے ٹیوب ویلز کی کنٹرول روم سے بھی مانیٹرنگ جاری ہے، گلبرگ کے چار ڈسپوزل سٹیشن کو آٹو میٹڈ سسٹم پر منتقل کر دیا گیا۔