اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ نے حج پالیسی 2027 تا 2030 اور پرائیویٹ حج اسکیم میں نئے حج آرگنائزرز کے لیے پری رجسٹریشن کلیئرنس سرٹیفکیٹ کے نوٹس کو چیلنج کرنے کی درخواست پر وفاقی حکومت اور وزارتِ مذہبی امور سمیت دیگر فریقین سے تفصیلی جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے آئندہ سماعت تک نئے حج آپریٹرز کو حتمی حج کوٹہ جاری کرنے سے روک دیا، تاہم 21 جولائی کے نوٹیفکیشن کے تحت جاری کارروائی معطل کرنے کی استدعا مسترد کردی۔جسٹس خادم حسین سومرو نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے حج پالیسی 2027-2030 کی تیاری اور منظوری کی کارروائی کے منٹس طلب کرلیے