پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گا

     اسلام آباد (یواین پی)پاکستان سمیت دنیا بھر میں جنگلات کا عالمی دن 21مارچ کو منایا جائے گااس دن کے منانے کا مقصد عوام کو ماحول کو آلودگی سے پاک کرنے کیلئے جنگلات کی اہمیت کے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تنظیموں کی جانب سے سیمینارز اور تقریبات کا اہتمام کیا جائے گاجس سے خطاب کے دوران ماہرین جنگلات کی اہمیت و افادیت اجاگر کریں گے جبکہ جنگلات کے عالمی دن کے موقع پر ہزاروں نئے درخت بھی لگائے جائیں گے