عید،اہم شاہراہوں،انڈر پاسزکو سجا دیا گیا

پارکوں ، گرین بیلٹسمیں پودوں کی کانٹ چھانٹ، مختلف مقامات پر مصنوعی روشنیاں لگا دی گئیں 
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی نیعید الاضحی سے قبل گرین اور روشن لاہور منصوبے کے تحت شہر کی اہم شاہراہوں، انڈر پاسز اور فلائی اوورز کو نئی زندگی بخش دی جبکہ پارکوں ، گرین بیلٹس کی خوبصورتی اور پودوں درختوں کی کانٹ چھانٹ اور تزئینو آرائش کا کام جاری ہے۔ شہر کے مختلف مقامات مال روڈ، دھرم پورہ انڈر پاس، ایف سی انڈر پاس، فیروزپور انڈر پاس، جیل روڈ، گلبرگ آزادی فلائی اوور، ستوکتلہ، میاں میر پل سمیت متعدد علاقوں کو رنگ برنگے برقی قمقموں اور خوبصورت ماڈلز سے سجا دیا گیا ۔ پی ایچ اے نے گزشتہ سال نصب کی گئی لائٹنگ اور ماڈلز کو جدید طرز پر ازسرنو ڈیزائن کر کے مکمل طور پر فعال کر دیا ۔ ان روشن، خوبصورت ماڈلز نیشہر کی مجموعی خوبصورتی میں بھی نمایاں اضافہ کیا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے محمد عمر شیر کا کہنا تھا عید الاضحیٰ پر پارکوںمیں صفائی ستھرائی، بیت الخلا ، سکیورٹی اور صاف پانی کی فراہمی کویقینی بنایا جائے گا۔