پی ا یچ اے نے کینال روڈ کو گلاب کے پھولوں سے سجا دیا

 زیبرا، مور اور پھولوں سے سجیآرائشی ماڈلز دلکش مناظر پیش کررہے :ایم ڈی 
لاہور(خصوصی رپورٹ )کینال روڈ پر گلاب کے رنگا رنگ پھولوں کی بہار، پی ا یچ اے نے شہرکی اہم سڑ ک کو گلاب کے پھولوں سے سجا دیا۔ پی ایچ اے کے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر لاہور کی خوبصورتی بڑھانے کیلئیاقدامات جاری ہیں۔کینال روڈ پر سرسبز ماحول اور پھولوں کی خوشبو شہریوں کیلئے خوشگوار احساس کا باعث بن رہی ہے۔ایم ڈی پی ایچ اے لاہور احمد عثمان جاوید کا کہناہے کہ درختوں اور پھولوں سے مزین کینال روڈ لاہور کے حسن میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ سڑک پر زیبرا، مور اور پھولوں سے سجے آرائشی ماڈلزدلکش مناظر پیش کررہے ہیں ۔لاہور کو خوبصورت، سرسبز اور سموگ سے پاک کرنیکیلئے شہر کی مرکزی شاہراہوں کی تزئین و آرائش پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔