خادمِ حرمین شریفین کی امت مسلمہ کو عید پر مبارکباد

شاہ سلمان کا عالمی امن اور استحکام کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کااظہار
 ریاض( آن لائن)خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عیدالفطر کے موقع پر دنیا بھر کے مسلمانوں کو مبارک باد دی ہے۔ اپنے تہنیتی  پیغام میں شاہ سلمان نے عالمی امن اور استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے امتِ مسلمہ کے لیے امن، سلامتی اور استحکام کی دعا بھی کی۔شاہ سلمان بن  عبدالعزیز کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران لاکھوں مسلمانوں نے اطمینان کے ساتھ عمرہ ادا کیا ہے۔