مکہ مکرمہ( ّآئی این پی)ادارہ امور حرمین نے عمرہ ادائیگی کے لیے حرمین شریفین آنے والے زائرین کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کر دیا ہے۔سبق نیوز کے مطابق ادارہ امور حرمین نے عمرہ زائرین کو ہدایت کی ہے کہ بدلتے ہوئے موسم کے پیش نظر انفلوئنزا سے بچائو کی ویکسین ضرورلگوائیں۔عمرے کے دوران عوامی ہجوم والے مقامات پر ماسک کا لازمی استعمال کریں۔وزارت نے معمر افراد اور وبائی امراض میں مبتلا لوگوں کو ویکسین لگانے کی خاص تاکید کی ہے ۔