بلی تھیلے سے باہر آگئی امریکہ کا امارات کو 7 ارب ڈالر کے جدید ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ

 یو اے ای کو تقریباً 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل سسٹمز اور 1.3 ارب ڈالر کے جدید جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کئے جائیں گے
 ٹرمپ اور یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ‘ ایران کے حملوں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال 
واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو تقریباً 7 ارب ڈالر مالیت کے جدید ہتھیار فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اس معاہدے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت یو اے ای کو تقریباً 5.6 ارب ڈالر کے پیٹریاٹ میزائل سسٹمز اور 1.3 ارب ڈالر کے جدید جنگی ہیلی کاپٹر فراہم کیے جائیں گے۔ادھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یو اے ای کے صدر محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا، جس میں ایران کے حملوں اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔