پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اتحاد ضروری ہے، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ نہال ہاشمی نے کراچی میں مزارِ قائد پر اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ حاضری دی۔
میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی نے قائداعظم کے خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے جدوجہد کی۔انہوں نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی قیادت میں پیپلز پارٹی کی جدوجہد آج بھی جاری ہے، اور ملک کی ترقی کے لیے قائداعظم کے اصولوں پر عمل کرنا ہوگا۔مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت عوامی فلاح کے لیے پُرعزم ہے اور نوجوان نسل کو قائداعظم کے نظریات سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی اور سماجی طور پر مستحکم بنانا اولین ترجیح ہے، اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام نے ملک کو طاقت دی ہے تاکہ دشمن ہمیں میلی آنکھ سے نہ دیکھ سکے۔انہوں نے یہ بھی یاد دلایا کہ سندھ اسمبلی نے قرارداد پاکستان پاس کی اور سندھ نے پاکستان کے قیام میں پہل کی۔