نیتن یاہو نے عراد کا دورہ کیا، ایرانی میزائل حملوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا

نیتن یاہو نے عراد کا دورہ کیا، ایرانی میزائل حملوں کے بعد صورتحال کا جائزہ لیا

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے جنوبی شہر عراد کا دورہ کیا تاکہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد کی صورتحال کا جائزہ لیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حملے سے عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا اور کئی افراد زخمی ہوئے۔میڈیا سے گفتگو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اگر شہری محفوظ مقامات کا درست استعمال کرتے تو درجنوں زخمی ہونے والے افراد محفوظ رہ سکتے تھے۔انہوں نے موجودہ حملوں کو ایران کی بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کا ثبوت قرار دیا۔