ایرانی حملوں کے بعد تل ابیب ے مختلف علاقوں میں بجلی منقطع ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حالیہ حملوں کے بعد شہر کے بعض حصوں میں بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے جس سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ایک اسرائیلی خاتون نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اندھیرے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ “ہم اندھیرے میں ہیں، ہمارے گھروں میں بجلی نہیں ہے۔”خاتون نے موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو شدید پریشانی کا سامنا ہے اور سوال اٹھایا کہ نتین یاہو کی حکومت میں یہ حالات آخر کب تک برداشت کرنا پڑیں گے۔رپورٹس کے مطابق ایرانی حملوں کے بعد بجلی کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو روزمرہ ضروریات پوری کرنے میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔