اسرائیلی ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، نیتن یاہو کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

اسرائیلی ایئرپورٹ پر حوثی میزائل حملہ، نیتن یاہو کی ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی

یمن کے حوثی باغیوں نے اسرائیل کے بن گوریون انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیلسٹک میزائل حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک سڑک اور گاڑی کو نقصان پہنچا اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

اسرائیلی فوج نے میزائل کو روکنے کی کوشش کی، تاہم یہ ایئرپورٹ کے احاطے میں جا کر گرا۔ حملے کے بعد فضائی آپریشن کو کچھ وقت کے لیے معطل کر دیا گیا۔اس حملے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ایران کو سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیل ایران کو اپنے وقت اور مقام پر جواب دے گا۔ انہوں نے ایران کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔ دوسری جانب امریکہ اور یورپ کی کئی بڑی ایئرلائنز نے تل ابیب کے لیے اپنی پروازیں معطل کر دیں ہیں۔

حوثی عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے بن گوریون ایئرپورٹ کو اب فضائی سفر کے لیے غیر محفوظ قرار دیا اور مزید حملوں کی دھمکی دی۔ یہ حملہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں پر سوالیہ نشان کھڑا کرتا ہے اور خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا رہا ہے۔اس حملے کے بعد اسرائیل نے ایران کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، اور کہا کہ اس کا جواب مناسب وقت اور مقام پر دیا جائے گا۔ اس واقعے سے اسرائیل کی دفاعی سسٹم کی ناکامی بھی واضح ہوئی ہے، جس سے خطے کی صورتحال مزید پیچیدہ ہوگئی ہے۔