ملک بھر میں یومِ پاکستان جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یومِ پاکستان جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں یومِ پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی، فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، اور مساجد میں نماز فجر کے بعد ملک و قوم کی سلامتی و ترقی کے لیے دعائیں کی گئیں۔اس مرتبہ مشرق وسطیٰ میں کشیدہ حالات اور ملکی سطح پر جاری کفایت شعاری کے پیش نظر یومِ پاکستان سادگی سے منایا گیا، پریڈ منسوخ اور مرکزی پرچم کشائی کی تقریب بھی سادہ اور پروقار رکھی گئی۔یومِ پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی، جس میں پاک فضائیہ کے چاک و چوبند دستے نے شاندار مارچ پاسٹ پیش کیا۔ تقریب کے دوران پاک فضائیہ نے مزارِ اقبال کی سکیورٹی کا چارج سنبھالا، جبکہ پہلے یہ ذمہ داری ستلج رینجرز کے پاس تھی۔مہمانِ خصوصی ایئر وائس مارشل محمد شاہد افضال، ایئر آفیسر کمانڈنگ پی اے ایف ایئرمین اکیڈمی کورنگی کریک، نے مزار اقبال پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔