لاہور: چور نے عید پر فیملی کے ہمراہ موبائل شاپ سے 1.32 لاکھ روپے چوری کر لیے

لاہور: چور نے عید پر فیملی کے ہمراہ موبائل شاپ سے 1.32 لاکھ روپے چوری کر لیے

لاہور کے علاقے اچھرہ بازار میں عید کے موقع پر ایک دلیر چور نے اپنی فیملی کے ہمراہ موبائل فون کی دکان سے 1 لاکھ 32 ہزار روپے چوری کر دیے، جس سے دکاندار کی عید برباد ہو گئی۔

سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق چور شلوار قمیض میں ملبوس تھا اور سر پر ٹوپی رکھی ہوئی تھی۔ وہ موٹر سائیکل پر آیا، جس پر ایک خاتون اور دو بچے بھی سوار تھے، جو باہر دکان کے قریب انتظار کر رہے تھے تاکہ وہ عام شہری کی طرح نظر آئیں۔چور نے دکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوا اور اطمینان کے ساتھ نقدی چرا لی۔ اس کے بعد وہ موٹر سائیکل پر موجود فیملی کے ساتھ فرار ہو گیا، جیسے کہ کچھ ہوا ہی نہ ہو۔ فوٹیج سے واضح ہوا کہ چور نے مکمل بے خوفی اور آرام سے واردات کی، دکان کے شٹر کو دوبارہ نیچے گرایا اور فرار ہو گیا۔موبائل شاپ کے مالک ضیا نے واقعہ کے بعد تھانہ اچھرہ پولیس میں مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ پولیس نے ملزم اور اس کی فیملی کی تلاش شروع کر دی ہے اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی بنیاد پر تفتیش جاری ہے۔یہ واردات اس لحاظ سے بھی غیر معمولی ہے کہ چور نے عید کے دن بازار کے تقریباً خالی ہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، فیملی کے ساتھ آ کر بغیر کسی خوف کے نقدی چوری کی۔