سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی لوہاری گیٹ آمد، فیملی کے ہمراہ بسنت منائی

سابق وزیراعلیٰ حمزہ شہباز کی لوہاری گیٹ آمد، فیملی کے ہمراہ بسنت منائی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف بسنت منانے لوہاری گیٹ پہنچ گئے۔

ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے لوہاری گیٹ میں سابق ڈپٹی میئر چوہدری نظافت کی رہائش گاہ کی چھت پر گڈی اڑائی اور فیملی کے ہمراہ بسنت منائی۔ اس موقع پر سابق ڈپٹی میئر چوہدری نظافت کی جانب سے حمزہ شہباز اور ان کی فیملی کے لیے کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔حمزہ شہباز کی لوہاری گیٹ آمد پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، جبکہ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر رکشوں اور گاڑیوں کو اندر داخل ہونے سے روک دیا گیا۔