وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے شیری رحمٰن کی صاحبزادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
محسن نقوی نے شیری رحمٰن اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ غمزدہ اہلِ خانہ کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔انہوں نے کہا کہ بیٹی کی جدائی کا دکھ الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ وزیرداخلہ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔