امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمٰن کے انتقال پر محسن نقوی کا اظہارِ افسوس

امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمٰن کے انتقال پر محسن نقوی کا اظہارِ افسوس

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمٰن کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان اور تبلیغی جماعت کے اکابرین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں محسن نقوی نے مولانا نذر الرحمٰن کی دینی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے دینِ اسلام کی تبلیغ اور اشاعت کے لیے گراں قدر خدمات انجام دیں۔ ان کی زندگی دین کی خدمت اور تبلیغِ اسلام کے لیے وقف رہی۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ امیر تبلیغی جماعت مولانا نذر الرحمٰن کی دینِ اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان کے انتقال سے دینی حلقوں اور تبلیغی جماعت کو ایک بڑا نقصان پہنچا ہے۔مولانا نذر الرحمٰن 2018 سے امیر تبلیغی جماعت کے منصب پر فائز تھے۔ ان کا آبائی تعلق ضلع راولپنڈی کی تحصیل کے دور افتادہ گاؤں بلاول سے تھا۔