وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر اظہار افسوس

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسماعیل کمیونٹی کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

محسن نقوی کا تعزیتی بیان
وفاقی وزیر داخلہ نے سوگوار خاندان اور اسماعیل کمیونٹی سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا:پرنس کریم آغا خان کی سماجی شعبے میں خدمات ناقابل فراموش ہیں۔انہوں نے پاکستان میں تعلیم اور صحت کے شعبے میں نمایاں کام کیا۔ان کے انتقال سے دنیا ایک انسان دوست شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔محسن نقوی نے کہا کہ پرنس کریم آغا خان کی خدمات کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جائے گا اور ان کی انسانیت دوستی کو یاد رکھا جائے گا۔