ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جمعیت اہلحدیث اور سینیٹر پروفیسر ساجد میر کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
وہ ساجد میر کی رہائش گاہ سیالکوٹ پہنچے جہاں انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء احسن اقبال اور اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے ساجد میر کو ایک باصلاحیت دینی اسکالر اور بصیرت رکھنے والی سیاسی شخصیت قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مرحوم نے ہمیشہ انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خلاف آواز بلند کی اور بین المسالک ہم آہنگی کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ ساجد میر کا انتقال نہ صرف اہلحدیث مکتب فکر بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔