سرگودھا میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر شوہر نے اپنے دو کزنز کے ساتھ مل کر اپنی بیوی کو زہر دے کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے بعد تینوں ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔حکام نے بتایا کہ مقتولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی شواہد اور بیانات کی روشنی میں کیس کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل محرکات سامنے لائے جا سکیں۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔