اوکاڑہ: شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر دیا

اوکاڑہ: شوہر نے پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو قتل کر دیا

اوکاڑہ کے علاقے شمس ٹاؤن میں گھریلو جھگڑے اور لین دین کے تنازع پر لرزہ خیز واقعہ پیش آیا، جہاں شوہر نے اپنی پہلی بیوی کے ساتھ مل کر دوسری بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم رفیق نے کچھ عرصہ قبل رابعہ نامی خاتون سے دوسری شادی کی تھی۔ تاہم، دونوں بیویوں کے درمیان اکثر جھگڑے رہتے تھے، جن کی شدت وقت کے ساتھ بڑھتی چلی گئی۔تحقیقات کے ابتدائی مرحلے میں پولیس نے انکشاف کیا کہ گھریلو ناچاقی اور مالی معاملات پر تنازع شدت اختیار کر گیا، جس کے بعد رفیق نے اپنی پہلی بیوی عظمیٰ کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کے تحت رابعہ پر فائرنگ کی، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے دونوں میاں بیوی کی تلاش شروع کر دی ہے، جبکہ مقتولہ کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔