سنگین جرائم میں ملوث غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہری میزبان ممالک کے لیے سیکیورٹی اور انتظامی چیلنج بنتے جا رہے ہیں۔
افغان جریدے خامہ پریس کے مطابق ترکیہ میں رواں سال کے پہلے 8 ماہ کے دوران 25 ہزار سے زائد غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق جنوری سے اگست کے دوران ترکیہ میں تقریباً 95 ہزار غیر قانونی تارکینِ وطن کو حراست میں لیا گیا، جن میں سب سے بڑی تعداد افغان شہریوں کی تھی۔ترک حکام کے مطابق گرفتار کیے گئے افغان باشندوں کے پاس قانونی رہائشی دستاویزات موجود نہیں تھیں۔دوسری جانب اقوام متحدہ کے مطابق 2026 کے پہلے 5 ماہ کے دوران 13 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ترکیہ سے ملک بدر کیا جا چکا ہے۔