پنجاب پولیس نے صوبے بھر میں غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کے عمل کو تیز کرنے کے لئے اقدامات کیے ہیں۔
ترجمان کے مطابق، اب تک 32,588 غیر قانونی مقیم افراد بشمول 12,273 مرد، 6,661 خواتین، اور 13,654 بچے، کو ملک سے باہر نکالا جا چکا ہے۔ اس وقت 90 غیر قانونی مقیم افراد ہولڈنگ پوائنٹس پر موجود ہیں۔ ان میں سے 10,419 کے پاس رہائشی ثبوت موجود تھے، جبکہ 11,098 افغان شہری کارڈ ہولڈرز ہیں اور 11,071 افراد غیر قانونی طور پر مقیم تھے۔ آئی جی پنجاب نے سکیورٹی کو ہائی الرٹ رکھنے اور غیر قانونی مقیم افراد کے انخلا کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے