ثالثی سے دستبرداری کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں،ترجمان وزارت خارجہ
دوحہ(آئی این پی) قطرنے بعض ذرائع ابلاغ میں آنے والی ان فواہوں کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے حوالے سے ثالثی سے دستبرداری کے بارے میں گردش کرنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔قطر کی وزارت خارجہ کے سرکاری ترجمان ڈاکٹر ماجد بن محمد الانصاری نے دوحہ میں کہا کہ قطر نے معاہدے تک پہنچنے کی حالیہ کوششوں کے دوران 10 روز قبل فریقین کو مطلع کیا تھا کہ اگر کوئی معاہدہ نہ ہوا تو وہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ثالثی کی کوششوں کو معطل کر دے گا۔