مودی حکومت میں ریاستی ادارے آپس میں دست وگربیاں، پولیس اور فوج میں تصادم

 سرینگر (آئی این پی ) مودی حکومت کے ناقص کنٹرول کے باعث شکست خوردہ بھارتی فوج ملک کے اندر بھی غنڈہ گردی پر اتر آئی۔  مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں غاصب بھارتی فوج نے پولیس اہلکاروں کو اپنی بربریت کا نشانہ بنا ڈالا۔بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے ضلع کشتواڑ میں بھارتی فوج کے درجنوں اہلکار اتھولی تھانے کی چار دیواری پھلانگ کر اندر داخل ہوگئے۔