دو موٹرسائیکلیں ٹکرانے سے گوہر اور شہناز گرگئے، ٹرالر نے کچل ڈالا
پاکپتن(خصوصی رپورٹ) پاکپتن میں ٹرالر اور دوموٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں شوہرجاں بحق، بیوی شدید زخمی ہوگئی۔ پاکپتن روڈ عارفوالہ گلشن بتول کے قریب دو موٹر سائیکلوں میں ٹکر کے باعث موٹر سائیکل سوارشخص اور اسکی بیوی سڑک پر جاگرے،جنہیں پیچھے سے آنے والے 22 ویلر ٹرالر نے کچل ڈالا،حادثے میں 55 سالہ گوہر ولد کرم دین سکنہ چک شاہ کھگہ موقع پر ہی دم تو ڑ گیا جبکہ50 سالہ شہناز بی بی شدید زخمی ہوئی۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ضروری کارروائی کے بعد لاش اور زخمی خاتون کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال پاکپتن منتقل کر دیا۔