موٹرسائیکلوں میں تصادم ، شہری جاں بحق

 نشتر کالونی کے علاقے کاہنہ نو میں حادثہ،45سالہ آصف دم توڑ گیا ، دوسرا موٹرسائیکل سوار فرار 
لاہور(کرائم رپورٹر) نشتر کالونی کے علاقے کاہنہ نو میں دو موٹر سائیکلوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیاذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم کے نتیجے میں ایک موٹر سائیکل سوار موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد آصف (عمر 45 سال) کے نام سے ہوئی ہیذرائع کے مطابق حادثے میں ملوث دوسرا موٹر سائیکل سوار واقعہ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور فرار ہونے والے موٹر سائیکل سوار کی تلاش جاری ہے۔